حیدرآباد کے بچوں کے مشہور نیلوفر اسپتال کے انتظامیہ نے سینئرڈاکٹروں پر
مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ ان حالات کی جانچ کی جاسکے جس کے
سبب گزشتہ ایک ماہ کے دوران پانچ نوزائیدہ بچوں کی اموات ہوئیں۔کمیٹی میں شامل سینئرڈاکٹرس میں ڈاکٹر تریپوراج سنگھ،ڈاکٹر پدمنی اور ڈاکٹر
رانی شامل ہیں جوسیزیرین
آپریشن کے دوران انفکشن ،زیادہ خون کے بہہ جانے ،
آپریشن تھیٹرس میں انفکشن یامعیاری دواوں کی عدم فراہمی سے ہوئی اموات کا
پتہ لگائیں گے۔اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ سریش کمار نے کہا کہ اس مرحلہ پر احتیاط کے طورپر ہم
نے تمام آپریشن تھیٹرس کو مہربند کردیا ہے تاکہ اس بات کا پتہ چلایا جاسکے
کہ آیا ان تھیٹرس میں انفکشن تو نہیں ہوا ہے۔